Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ڈرامہ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں حساب برابر؟

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2019 | Last Updated: 8 months ago

ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو ‘‘  آن ائرڈراموں میں مقبولیت کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ ہر نئی قسط میں کوئی نہ کوئی دلچسپ موڑآتا ہے۔ گزشتہ ہفتےدانش کے شیئرز خریدنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سہرا ان کے سرباندھا گیا تو اب 17 ویں قسط میں سوشل میڈیا صارفین کو ایک اور موضوع ہاتھ آگیا۔

اس قسط میں شہوار (عدنان صدیقی ) کی بیوی ماہم (سویرا ندیم) کی زبردست انٹری دکھائی گئی۔

شوہر کی بیوفائی کی سن گن پاکرامریکہ سے واپس آنے والی ماہم کی انٹری عین اس وقت ہوئی جب مہوش (عائزہ خان ) شہوار سے نکاح کیلئے تیار بیٹھی تھی۔

دروازے پر دستک کو نکاح کیلئے بلاوا سمجھنے والی مہوش کو اس وقت شاک لگا جب دروازہ کھلتے ہی ماہم نے اسے ایک زوردار تھپڑ رسید کرنے کے بعد کہا ’’میں شہوار کی بیوی ہوں ‘‘۔

ڈرامے میں دکھایا جانے والا یہ دوسراتھپڑ تھاجس پر سوشل میڈیا پردلچسپ میمز اور تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔

 

 

 

 

تھپڑ کھانے والی مہوش کا کردار عائزہ خان نے بھی اس پرردعمل دیا ۔ ٹوئٹرپر اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا ’’کبھی کبھی ہمیں لگتا ہے کہ ہم جہاں کھڑے ہیں ، بس وہی ٹھیک ہے، پر بیوفا لوگوں سے جب زندگی خفا ہوجاتی ہے تو پھر کچھ بھی ٹھیک نہیں رہتا۔ میرے پاس سب ہو گا بس ’’تم ‘‘ نہیں ہوں گے۔

 

 

اس سے قبل ٹھنڈے مزاج کے حامل دانش (ہمایوں سعید ) کے شہوار (عدنان صدیقی ) کو تھپڑ مارنے نے انٹرنیٹ کو خوب گرمایا تھا جبکہ دانش کی جانب سے گھر بیچ کر 77 لاکھ کے شیئرز خریدنے نے بھی ٹوئٹرصارفین کو دلچسپ میمز بنانے پر مجبور کیا۔

ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ میں خلیل الرحمان قمر نے مادہ پرست عورت و مرد کی بیوفائی کا موضوع اجاگرکیا ہے۔

مصنف کے مطابق یہ ڈرامہ لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپے، آخری سین لکھتے ہوئے آنسو بہہ رہے تھے۔ یہ بہت سارے ،مردوں کی سچی کہانی ہے جن کا میں نے مشاہدہ کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Meray pass tum ho , mere pass tum ho, adnan siddiqui , ayeza khan, humayun saeed , slap
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube