Tuesday, September 22, 2020  | 3 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصویر کی تصدیق کردی

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2019 | Last Updated: 10 months ago

سوشل میڈیا پر ان دنوں تیزی سے گردش کرتی تصویر کی بالا آخر ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کر ہی دی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے سال 2005 کی ایک بہت کی پرانی ویڈیو اور تصویر شیئر کی گئی تھی، جس میں صارف زعیم نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پوچھا تھا کہ کیا اس تصویر میں موجود شخص آپ ہیں ؟۔

یہ تصویر سال 2005 میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ کی تھی، جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ہم شکل تماشائی باؤنڈری کا بینر لہرا رہا ہے۔

بس تصویر پوسٹ کرنے کی دیر تھی، پھر کیا ہونا تھا، جی جناب سوشل میڈیا پر آصف غفور سے سوالات اور تصدیق کے پیغامات کی لائن لگ گئی۔

پیغامات اور ٹوئٹس کرنے والوں میں ایک صارف زعیم احسان بھی تھا، جس کے پیغام کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ “تصویر میں موجود اُن کا ہم شکل نہیں بلکہ وہ خود ہیں”۔

اس موقع پر آصف غفور نے زعیم کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ آپ کی نظریں بہت تیز ہیں۔ یہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ہے اور یہ تصویر 2005 کی ہے، جب میں میجر تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube