ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

وائرل ویڈیو میں موجود لڑکی فاطمہ سہیل نہیں،ایف آئی اے

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 2 months ago

اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے اس بات کی تردید کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نہایت نازیبا ویڈیوان کی نہیں ہے۔

اینکر فاطمہ سہیل نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انتہائی نازیبا ویڈیو کے حوالے سے کہا ہے کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والی لڑکی میں نہیں ہوں لیکن یہ ویڈیو میرا نام استعمال کرکے پھیلائی جارہی ہیں جس پر ایف آئی اے میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔

شکایت موصول ہونے پر ایف آئی اے نے ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جس سے فاطمہ سہیل کا دعویٰ درست ثابت ہوا،ایف آئی اے کے مطابق ویڈیو میں موجود لڑکی فاطمہ سہیل نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔

فاطمہ نے انسٹاگرام پر شکایت کی کاپی بھی پوسٹ کی جس کے مطابق ایف آئی اے فاطمہ سہیل کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو سوشل میڈیا سے مذکورہ ویڈیو کو ہٹانے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

انہوں نے ایف آئی اے کی بھی تعریف کی ادارے نے فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کی اور یہ ثابت کردیا کہ ویڈیو میں وہ نہیں ہیں۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube