ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

کراچی میں بارہویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 2 months ago

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں بارہویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا، چار روزہ اردو کانفرنس اتوار تک جاری رہے گی۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں بارہویں عالمی اردو کانفرنس افتتاحی تقریب میں کانفرنس میں دو سو سے زائد ملکی وغيرملکی مندوبین، وزیرثقافت سندھ سردارشاہ، مشيرقانون مرتضیٰ وہاب، اديب، شعرا سمیت وزیر اعلیٰ سندھ سید مرد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج تقریب میں ملک کے تمام رنگ موجود ہے، سندھی، سرائیکی، پنجابی، بلوچی کےادیب موجود ہیں، آج جوش ملیح آبادی کی سالگرہ ہےاس لیےبھی اہم دن ہے، میں جب آخری مرتبہ آیاتھا تو فہمیدہ ریاض ہم سے بچھڑچکی تھی، اردو نےآج یہاں سب کو سندھ کے دارالخلافہ میں اکٹھا کیا، میرے لیے یہ ایک فخر کی بات ہے، دنیابھرسے آئے عالموں، ادیبوں کوخوش آمدید کرتاہوں۔

پہلے روز کے پہلے سیشن میں شاعر غالب کی ڈیڑھ سو سالہ برسی کی مناسبت سے پروگرام’غالب ہمہ رنگ شاعر‘کا انعقاد کیا گیا، غالب کی ڈیڑھ سو سالہ برسی پر منعقدہ اجلاس میں بھارت کے شمیم حنیفی اور جاپان کے ہیرو جی کتاؤ اور پروفیسر تحسین اور نعمان الحق نے غالب کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔

 

تیسرے سیشن میں اردو ادب کے مقبول ترین شاعر مرزا غالب کو ضیا محی الدین نے اپنے مخصوص انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

چار روزہ اردو کانفرنس میں میڈیا، سوشل میڈیا، ادب، فنون لطیفہ، سیاست، بچوں، نوجوان سمیت کئی اہم موضوں پر سیشنز کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ ماضی کی مشہور اداکارہ شبنم، انور مقصود، نامور صحافی سہیل وڑائچ، حامد میر، نعیم بخاری سے دلچسپ گفتگو کے سیشن بھی ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube