Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

بلال اشرف پاکستان کے سب سے پرکشش ترین مرد قرار

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 8 months ago

لگتا ہے فلم ’’سپر اسٹار‘‘ کے ہیرو بلال اشرف کو گانے دھڑک دھڑک کی پرفارمنس فائدہ دے گئی، بلال نے برطانوی میگزین ایسٹرن آئی نے ’’سیکسیئٹ ایشن مین 2019 ‘‘ کی فہرست میں ساتواں نمبرحاصل کیا ہے۔

بلال اشرف ووٹوں کی بنیاد پر ایشیا کے ٹاپ 10 پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں جگہ بنانے والے واحد پاکستانی ہیں۔

فہرست میں پہلا نمبر بھارتی اداکارہریتک روشن کا ہے جو گزشتہ دہائی کے پرکشش ترین مرد بھی قرار پائے ہیں۔

ایسٹرن آئی کی جانب سے ہرسال یہ فہرست دنیا بھر سے متعلقہ افراد کے مداحوں کی ووٹنگ، سوشل میڈیا پر شہرت، مثبت اثر اورمیڈیا کے مرکزنگاہ ہونے کی بنیاد پرترتیب دی جاتی ہے۔

 

 

ساتواں نمبر حاصل کرنے والے پاکستانی اداکار بلال اشرف کی حالیہ فلم اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ’’سپر اسٹار ‘‘ تھی جبکہ اس سے قبل وہ رنگریزہ اور جانان میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

یہ اعزاز حاصل کرنے پراداکار کا کہنا ہے کہ لیجنڈری شخصیات کی فہرست میں میرا نام شامل ہونے پربےحد خوشی ہے ۔ یہ شخصیات ہر سال دنیا بھر کی توجہ حاصل کرتی ہیں، میرے لیے یہ سب کچھ بہت حیران کن ہے۔

اداکار نے کہا کہ اس طرح کی چیزوں سے آپ کا اپنے کام سے لگاؤ بڑھ جاتا ہے، اب مجھے مزید بہتر کام کرنے کی تحریک ملے گی، میں اس کے لیے شکر گزار ہوں۔

فہرست میں دوسرا نمبر بھارتی اداکار شاہد کپورکا ہے جبکہ ٹائیگرشیروف کا نمبر دسواں ہے۔ پاپ گلوکار زین ملک پانچویں نمبرپر اور فہرست کے تمام ناموں میں سب سے کم عمر ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Bilal Ashraf , Super Star, Mahira Khan, Eastern Eye , Sexiest Asian Men
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube