ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ٹوئٹر پر “دجال “ٹاپ ٹرینڈ کیوں ہے؟

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: ٹوئٹر

سوشل میڈیا صارفین کے لیے ٹوئٹ ٹاپ ٹرینڈز میں “دجال ” دیکھنا خاصا اچنبھے کا باعث بنا جس پرانہوں اپنے خدشات کااظہارکیا ہے۔

یہ ٹرینڈ درحقیقت نیٹ فلیکس کیلئے نئی امریکن تھرلر ویب ٹیلیویژن سیریز کے حوالے سے گردش کررہا ہے جو مائیکل پیٹرونی کی کتاب سے ماخوذ ہے۔

سیریز کا مرکزی کردار مہدی ڈیبی نے ادا کیا ہے۔ سیریز کا پہلاسیزن 10 اقساط پرمشتمل ہوگا جسے یکم جنوری 2020 سے ریلیز کیا جائے گا۔

 

 

سیریز کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا اور بیشترصارفین نے اس کا تعلق دجال سے جوڑتے ہوئے تبصرے کیے۔

 

 

یاد رہے کہ اسلام میں دجال قیامت کی بڑی علامتوں میں سے ایک مانا جاتا ہے جوقرب قیامت یعنی آخری زمانے میں ظاہر ہوگا۔

اسلام میں دجال کی بعض علامتوں کو بیان کی جانے والی پیشگوئیوں کے مطابق دجال کانا ہو گا اور اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان “”ک ف ر” یعنی کفر لکھا ہوگا۔ دجال تاریخ کا سب سے بڑا فتنہ ہوگا جس کے ایران اور شام کے درمیان سے ظاہر ہونے کا بتایا گیاہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
Dajjal , Netflix, web series, Messiah
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube