ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

میراسیٹھی کے نئے پراجیکٹ پرماہرہ خان بھی پرجوش

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 6 months ago

صحافی والدین نجم سیٹھی اور جگنو محسن کی باصلاحیت بیٹی میرا سیٹھی ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں۔اداکاری ، ماڈلنگ اور صحافت سے بھرپورانصاف کرنے والی میرا نے حال ہی میں بچپن کے دوست کے ساتھ زندگی کے نئے سفرکا آغازکیا اور اب ٹوئٹر پرانہوں نے اپنے اگلے پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔

میرا جلد ہی کراچی میں ضیاء محی الدین کے ساتھ مل کر تھیٹر کررہی ہیں۔

اداکار، پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور ٹی وی نشریاتی مقررضیاء محی الدین کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ رائل اکیڈمی آف ڈراماٹک آرٹ کے تربیت یافتہ ضیاء محی الدین برطانوی سینما میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے رہتے ہیں۔ اسی لیے میرا نے ان کے ساتھ کام کرنے کی تفصیلات بھی دلچسپ انداز میں بیان کیں۔

انہوں نے لکھا “ضیاء محی الدین صاحب کے ساتھ کام کرنا سزا جیسا، مطالبہ کن ، خوشی سے بھرپور اور زندگی کا خوبصورت ترین تجربہ ہے”۔

 

 

میرا نے ضیاء محی الدین کے ساتھ اپنے پراجیکٹ کی تفصیلات بتائیں کہ کنگ لئیر (اردو میں ) 19 سے 29 دسمبر تک کراچی میں دیکھا جا سکے گا۔

اداکارہ نے ٹوئٹرپراپنے فالورز کو پیغام دیا کہ امید ہے آپ میں سے بہت سے اسے دیکھنے آئیں گے۔

جواب میں اداکارہ ماہرہ خان نے میرا کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ انہیں اسٹیج پر دیکھنے کیلئے بےچینی سے منتظر ہیں۔

 

 

ماہرہ نے ساتھ ہی نیل پالش سے سجائے گئے ہاتھ، پاپ کورن، جوس اور پیار کو ظاہر کرتے ہوئےایمو جیز کے ساتھ اپنی ایکسائٹمنٹ واضح کی۔

کنگ لئیرایک ٹریجڈی ڈرامہ ہے جسے انگریزی زبان کے شہرہ آفاق شاعر، پلے رائٹ اوراداکار ولیم شیکسپیئر نے تحریر کیا تھا۔

یہ ایک بادشاہ کی کہانی ہے جس کی 3 بیٹیاں ہوتی ہیں، بادشاہ اپنی وصیت میں تمام جائیداد 2 بیٹیوں کے نام کرتا ہے جو والد کو خوشامد اور چاپلوسی سے اپنے پیار کایقین دلاتی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Mahira Khan , Mira Sethi, Zia Mohyeddin , king lear, theatre , william shakespear
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube