Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ترک ڈرامہ سےمتاثر ہوکر میکسکین جوڑے نےاسلام قبول کرلیا

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 8 months ago

مشہورترک ٹی وی سیریل ارطغرل غازی سے متاثر ہو کر میکسکین جوڑے نے اسلام قبول کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عظیم شخصیت ارطغرل غازی کی زندگی پر تخلیق کی گئی ہے یہ سیریز جس نے دنیا بھر کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا ہے۔ اس ترک ڈرامہ سیریل میں تاریخ اسلام، ثقافت اوراسلامی ہیروزکو اجاگرکیا گیا ہے۔

عالم اسلام کی یہ عظیم شخصیت سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے،جنہیں غازی کے نام سے پہچانا جاتا ہے اوران کی زندگی پرتیاراس ٹی وی سیریل کو مختلف زبانوں میں ڈب کرکے پیش کیا گیا ہے۔

ترک غازی کی ولولہ انگیز اور پرجوش عزم و استقلال سے بھری کہانی سے میکسیکو میں رہنے والا یہ جوڑا اس قدر متاثر ہوا کہ اس نے دائرہ اسلام میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا اور ٹی سیریز میں عبدالرحمان کا کردار نبھانے والے اداکار سیلال ال نے انہیں کلمہ پڑھایا۔

اس موقع پر جوڑے کو دو قران شریف، ایک انگریزی اور دوسرا ہسپانوی زبان پیش کیےمیں جبکہ ترکی کا پرچم بھی اس جوڑے کو دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube