جنسی ہراسانی سے متعلق قانون کیا کہتا ہے؟

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago

آسکر ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر شرمین عبید چنائے نے مختصر انیمیٹڈ سیریز ’آگاہی ‘کی نویں ویڈیو لانچ کی ہے جس میں جنسی ہراسانی سے متعلق قانون کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔

شرمین عبید چنائے کی ایس او سی فلمز کی جانب سے پیش کی جانے والی مختصر فلم میں جنسی ہراسانی سے متعلق آسان الفاظ میں سمجھایا گیا ہے کہ ’جنسی ہراسانی‘ کیا ہے اور اس حوالے سے پاکستانی قانون کیا کیا کہتا ہے؟ویڈیو میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمپنیاں یا ملازمت فراہم کرنے والے ادارے ’جنسی ہراسانی‘ کی روک تھام کے لیے کیا کیا اقدامات کرنے کے پابند ہیں۔

 

ایس او سی نے 14 فلموں کی سریز میں سے اب تک 9 مختصر اینیمیٹڈ فلمیں جاری کیں ہیں جس میں عام فہم الفاط میں قانونی امور کے بارے میں تفصیلات سے آگاہی دی گئی ہے جس میں گھریلو تشدد، نکاح نامہ، طلاق، سائبر کرائمز و دیگر شامل ہیں۔

ان فلموں میں پس پردہ آواز کیلئے اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ کی خدمات لی گئی ہیں ۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube