ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

عاصم اظہر پر کنسرٹ کے دوران جوتا اچھال دیا گیا

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2019 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2019 | Last Updated: 3 months ago

معروف گلوکار عاصم اظہر پر ایک کنسرٹ کے دوران کسی نے جوتا اچھال دیا، تاہم وہ بال بال بچ گئے، ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، گلوکار کے مداحوں نے واقعے پر شدید ناراضی کا اظہار کردیا۔

پاکستانی جسٹن بیبر کے نام سے مشہور نوجوان گلوکار عاصم اظہر آج کل ملک کے مختلف شہروں میں لائیو کنسرٹس کرنے میں مصروف ہیں، تاہم ایک کنسرٹ کے دوران ان کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

پنجاب میں ایک کنسٹر کے دوران عاصم اظہر گانا گارہے تھے کہ کسی نے ان کی جانب جوتا اچھال دیا، تاہم وہ بال بال بچ گئے، جوتا گٹارسٹ کے لگا، مداحوں نے واقعے کی ویڈیو بنا لی، جو اب سوشل میڈیا پر خوب شیئر ہورہی ہے۔

عاصم اظہر کے مداحوں نے واقعے پر شدید ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے اسے بدتمیزی اور جہالت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں فنکاروں کی عزت کرنی چاہئے، خاص طور پر جب وہ اپنے کام کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے میں مصروف ہوں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
ASIM AZHAR, PAKISTAN, SINGER, SHOE THROWN, CONCERT, PUNJAB, LAHORE, ACTOR, COKE STUDIO,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube