Sunday, July 12, 2020  | 20 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

شادی سیزن میں ابرارالحق کا’’چمکیلی‘‘رنگ جمانے کو تیار

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2019 | Last Updated: 7 months ago

نیا گانا 7 دسمبرکوریلیز کیا جائے گا

گلوکارابرارالحق گوعملی زندگی میں سیاست کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں لیکن بات اگر انٹرٹینمنٹ کی ہوتو وہ آج بھی اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرتے۔

ابرار کی تازہ ترین تخلیق ’’چمکیلی ‘‘ ہے اور اپنے بیشتر گانوں کی طرح انہوں نے اس گانے کو بھی مزاحیہ انداز میں پکچرائزکیا ہے۔

اس حوالے سے انسٹا گرام پرگانے کا ٹیزرشیئر کرتے ہوئے ابرارالحق نے مداحوں سے پوچھا کہ کیا آپ شادی بیاہ کے حوالے سے رواں سال کا گانا سننے کیلئے تیار ہیں۔

گانا سننے میں تو کانوں کو بھلا لگ رہا ہے لیکن ابرار کو اس حوالے سے ممکنہ تنقید کیلئے بھی تیاررہنا چاہیے، کیونکہ اس کی دھن سننے والوں کو بھارتی گانے ’’ڈفلی والے ‘‘ کی یاد دلائے گی۔

چمکیلی 7 دسمبر کو ریلیز کیا جارہا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں مہوش حیات اور شاہ ویرجعفری نے پرفارم کیا ہے۔

 

 

گانے کی تفصیلات منظرعام پر آنے سے پہلے تصاویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئی تھیں جس میں دلہا اوردلہن کے لباس میں مہوش اور شاہ ویر ایک گاڑی میں بیٹھے ہیں جس پر ’’جسٹ میرڈ ‘‘ کا بورڈ لگا ہے۔

 

 

مہوش کے مقابل شاہ ویر نے گانے کی ویڈیوشوٹ ہونے کےبعد اسے اپنے لیے ایک اچھا تجربہ قرار دیتے ہوئے اداکارہ کے نام پیغام میں ازراہ مذاق لکھا تھا کہ ’’آپ کے ساتھ شادی کرنا حیرت انگیز تھا‘‘ ، پھرملیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube