ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

آئی ایس پی آرکی پیشکش’’عہدوفا‘‘بھارت میں مقبولیت کی انتہاپر؟

4 days ago

احدرضامیر نے ویڈیوشیئرکرتے ہوئے شکریہ اداکیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنایا جانے والا ڈرامہ ’’عہد وفا ‘‘ سرحد پار بھی مقبول ہے، کرتار پور آنے والے والے سکھ یاتریوں نے اسے پسندیدہ ترین قرار دیا۔

ڈرامے کے مرکزی کردار احد رضا میر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وی لاگر تحسین باجوہ سکھ یاتریوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔

اس دوران وہاں موجود خواتین نے پسندیدہ پاکستانی ڈرامہ سیریل سے متعلق پوچھنے پر ’’عہد وفا ‘‘ کا نام لیا۔ خواتین کے جوش وخروش کو دیکھتے ہوئے وی لاگر نے بھی انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا زورو نیا سوشل میڈیا اسٹار

 

سوشل سائٹ انسٹا پر کرتار پور میں بنائی جانے والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے احد رضا میر نے لکھا ’’ ایک اداکار کیلئے اس سے بڑھ کر کچھ نہیں کہ اس کا کام سرحدوں کے پار دیکھا جائے اور لوگوں کو قریب لائے ‘‘۔

 

 

احد نے بھارت سے پاکستان آنے والے ان زبردست مداحوں سمیت تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیار اور امن کا پیغام دیا۔

ڈرامہ ’’عہد وفا ‘‘ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی پیشکش اورلارنس کالج مری میں زیرتعلیم 4 دوستوں کی کہانی ہے جو اپنے وطن کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

 

ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘ میں برطانوی شو کی نقالی پر ناظرین مایوس

 

ڈرامے کے لکھاری مصطفیٰ آفریدی اور ہدایتکار سیفی حسن ہیں۔

کاسٹ میں عثمان خالد بٹ، احد رضا میر، وہاج علی اور احمد علی اکبر کے علاوہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد شامل ہیں۔

احد رضا میر کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو دراصل تحسین باجوہ کے تازہ وی لاگ’’لاہور ٹو کرتارپور دربار صاحب ‘‘ کا ایک حصہ ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں