ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سابق مس پاکستان یوایس اے زینب علی ٹریفک حادثےمیں چل بسیں

4 days ago

واقعہ کی تحقیقات شروع

سابق مس پاکستان یو ایس زینب علی حیدر میری لینڈ میں ٹریفک حادثے میں چل بسیں۔

زینب علی اپنے والدین سے ملنے میری لینڈ آئی تھیں اور واپس نیویارک جارہی تھیں کہ راستے میں میری لینڈ کی حدود میں ہی ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

واشنگٹن میں مس پاکستان اور مسز پاکستان یو ایس اے مقابلہ حُسن کا انعقاد

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ ایک گاڑی حادثے کے بعد الٹ چکی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو زینب علی جاں بحق ہوچکی تھیں۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔

حادثہ رات کے وقت پیش آیا۔ روٹ ون پر موڑ مڑتے ہوئے ان کی گاڑی بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوئی۔ بتیس سالہ زینب علی سابق مس پاکستان یو ایس اور موجودہ آرگنائزر تھیں۔ پولیس کے مطابق وہ حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

میری لینڈ اسٹیٹ پولیس پرنس جارج کاونٹی کی جانب سے حادثے کی تحقیقات سے متعلق بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔ حادثے میں کسی اور گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں