ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ثانیہ مرزا اور بیٹے کی تصویر پر اداکارہ دیا مرزا کاجواب

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2019 | Last Updated: 2 months ago

سوشل میڈیا پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے بیٹے کے ہمراہ پرانی تصویر کو نئے اور خوبصورت کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

یوں تو تھینکس گیونگ ڈے عیسائی مذہب کے حوالے سے مشہور ہے، تاہم دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس دن کو مناتے ہیں۔ تھینکس گیونگ ڈے کے دن لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جمع ہو کر مختلف نعمتوں سے شکر گزار ہوتے ہیں۔ اس سال تھینکس گیونگ ڈے کا تہوار 29 نومبر کو منایا گیا۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے بھی اسی تہوار کے حوالے سے اہتمام کیا گیا۔

ثانیہ مرزا نے تہوار پر بیٹے اذہان کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے، جس میں وہ بیٹے کو ہاتھوں میں تھامے ہوئی ہیں، جب کہ اذبان تصویر میں مسکرا رہا ہے۔

تصویر کے ساتھ ثانیہ کا کہنا تھا کہ وہ بہت سی چیزوں پر شکر گزار ہیں مگر وہ سب سے زیادہ شکر گزار اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کیلئے ہیں۔ یہ تصویر اذہان کی پہلی سالگرہ 30 اکبوتر کی ہے، جب وہ ایک سال کا ہوا۔ تصویر پر اداکارہ دیا مرزا نے بھی خوبصورت کمنٹ دیا ہے۔

جب کہ فرح خان نے بھی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” میرا لڈو”۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube