Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

آئی ایس پی آرخلیل الرحمان پرعارضی پابندی عائد کرے،عفت عمر

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 7 months ago

معروف ماڈل اور اداکارہ عفت عمر نے خلیل الرحمان قمر کے بیانات پر شدید ناپسندیدگی کا اظہارکیا ہے۔ عفت نے فلم ’’کاف کنگنا‘‘ میں عوام کا پیسہ ضائع کرنے پرآئی ایس پی آر سے ہدایت کار و مصنف پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

خلیل الرحمان نے ایک انٹرویو میں مردوں سے برابری کی بات کرنے والی خواتین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پھرایسی خواتین مردوں کا گینگ ریپ بھی کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سینیئر اداکارمحمود اسلم اور صبا حمید کی کھلی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں زندگی میں کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہوں گا۔

انٹرٹینمنٹ پی کے نامی ویب سائٹ کو دیے جانے والے انٹرویو میں عفت عمرنے گینگ ریپ والی بات کے حوالے سے کہا کہ میں خلیل الرحمان کے ان خیالات سے بالکل اتفاق نہیں کرتی،کچھ بھی ہوجائے آپ ریپ جیسے حساس موضوع پرمذاق نہیں کرسکتے۔

عفت عمر نے کہا کہ بلاشبہ خلیل الرحمان ایک بہت اچھے مصنف ہیں اور میں ان کی عزت کرتی ہوں لیکن اگرانکی یہ ذہنیت ہے تو مجھے حیرت ہے کہ ایسی ذہنیت والا کوئی انسان اتنا اچھا کیسے لکھ سکتا ہے۔

برابری کرنی ہے تو خواتین مردوں کا گینگ ریپ کریں

 

مصںف وڈائریکٹرخلیل الرحمان قمر کے اداکاروں سے متعلق بیانات کے تناظر میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں عفت نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر نےسب کے سامنے سینئر اداکاروں کی سب کے سامنے بے عزتی کی۔ ان کی بات سننا ایک سزا تھی،انہیں انڈسٹری میں اپنی پوری زندگی گزارنے والے ان اداکاروں سے متعلق ایسے الفاظ بولنے کی ہمت کیسے ہوئی۔

اداکارہ و ماڈل نے اس بات پرزوردیا کہ آپ ایسے ہی کسی کے بھی متعلق کچھ نہیں بول سکتے۔

عفت عمر نے پاک بھارت تعلقات کے تناظرمیں بطور ڈائریکٹر اور مصنف خلیل الرحمان کی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ کو بھی کڑی کسوٹی پر پرکھا۔ انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان نے یہ فلم بنا کر آئی ایس پی آرکی رقم ضائع کی۔

انہوں نے ازراہ مذاق یہ بھی کہا کہ فلم کا معیاراتنا کم تھا کہ آئی ایس پی آر کو خلیل الرحمان پرعارضی طور پر پابندی عائد کی جانی چاہیےاور عوام کے ٹیکس کا پیسہ ضائع کرنے پر ان کااحتساب ہونا چاہیے۔

خلیل الرحمان قمر بنیادی طور پر ڈرامہ نگار ہیں جو لنڈا بازار، بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ، دستک اور دروازہ، صدقے تمہارے، محبت تم سے نفرت ہے، پیارے افضل، میں مرگئی شوکت علی، بنٹی آئی لویو سمیت متعدد ہٹ ڈرامے تحریرکرچکے ہیں۔

 

 

ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی سال 2017 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی ‘‘ بھی خلیل الرحمان کی ہی تحریرکردہ ہے جبکہ ’’کاف کنگنا ‘‘ لواسٹوری پرمبنی ہےجس میں 1947 کے بعد آج کا دور دکھاتے ہوئے مصنف نے فلم میں مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگرکیا ۔

 

نیلم منیر اور حمیراارشد کے گانوں پرڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت

 

فلم کی موسیقی ساحر علی بگا اورنوید ناشاد نےترتیب دی جبکہ گانے شفقت امانت علی خان،راحت فتح علی خان اورعارف لوہارنے گائے ہیں۔

فلم میں ہیروعلی مصطفیٰ کا کردار سمیع خان نے ادا کیا ہے جو بہترین گھرانے سے تعلق رکھنے والا اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکا ہے جسے ایک بھارتی لڑکی (ایشل فیاض) سے پیارہوجاتا ہے۔اداکارہ عائشہ عمرنے فلم میں پنجابی لڑکی کا کردارنبھایا ہے۔

فلم کاف کنگنا 25 اکتوبرسے ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Iffat omar, khalil ur rehman qamar , ispr, kaaf kangna , meray paas tum ho
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube