ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

بھارتی گلوکارہ کا بھارتی وزیراعظم کے خلاف گانا جاری

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2019 | Last Updated: 6 months ago

بھارت کی خاتون ریپر ہارڈ کور نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے گانا جاری کردیا۔

گانے کے عنوان میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی ایک “دہشت گردوں کا گروہ” ہے ۔

کشمیری ٹو خالستان کے عنوان سے ریپ گانے میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر اور بھارت میں سکھوں پر انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

اس سے قبل گلوکارہ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی ،جس میں بھارتی وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو گالیاں دی گئیں۔

گلوکارہ کو اپنے اس عمل سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی اگست میں معطل ہوگیا تھا اور اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔

ہندوستانی گلوکارہ فی الحال برطانیہ میں مقیم ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube