ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

علی گل پیرنے نیا گانا ’’چھنوکی موت ‘‘ قراردےدیا

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2019 | Last Updated: 2 months ago

علی گل پیر پاکستان کا ایک ایسا نام ہے جس نے روایتی ڈگر سے ہٹ کرمختلف انداز اپنایا اور خوب نام کمایا۔ حساس موضوع پر طنزومزاح کے پیرائے میں ’’وڈیرے کا بیٹا‘‘جیسے گانے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے علی گل پیراس بار نیا ریپ سونگ “”کر لے جو کرنا ہے” لے کر آئے ہیں۔

لیاری کی گلیوں میں فلمائے جانے والے اس گانے میں علی گل پیر نے پاکستان کے ایک معروف گلوکار اور فیشن انڈسٹری کی خاصی مشہور شخصیت کو بری طرح سے نشانہ بنایا ہے۔ گوعلی نے گانے میں براہ راست کسی کا نام نہیں لیا لیکن گانا سن کر سبھی بخوبی جان جاتے ہیں کہ وہ کون ہیں۔

سندھی اجرک پہنے ہوئے لیاری کی گلیوں و چھتوں پرگانا شوٹ کرنے والےعلی گل پیر کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے۔

 

 

طیفا کے علاوہ علی گل پیر نے لکس اسٹائل ایوارڈ کا بھی ذکرکیا جب گلوکار کو بلانے پر بہت سی معروف شخصیات نے ایوارڈ شو کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ اس کے علاوہ انڈیا جا کر رنبیرکی خوشامد تک کرنے کا طعنہ دے ڈالا۔

علی گل پیر نے اپنی جدو جہد کا تذکرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ نوٹس سے میں نہیں ڈرتا، تمہاری انا ایک لطیفے سے ٹوٹ گئی۔ پی آر کے بھوکے مشہور ہونے کیلئے پرانے گانوں کا سہارا لیتے ہو۔

گلوکار نے اپنے گانے کو “چھنو کی موت ” تک کہہ ڈالا۔

خود کو انقلابی ، دادو کا ہاری کہنے والےعلی گل پیر دھمکی آمیز الفاظ کے ساتھ چیلنج دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہاں میں جیل جانے کیلئے بھی تیار ہوں، کرلو جو کرنا ہے۔

علی گل پیر کی تازہ تخلیق ، ذرا ہٹ کر

جہاں علی گل پیرنے یہ گانا گا کر مذکورہ گلوکار کو کھلا چیلنج دے دیا ہے ، وہیں سوشل میڈیا صارفین “کرلے جو کرنا ہے” کو بہت زیادہ پسند کرتے ہوئے علی کی ہمت کو داد دے رہےہیں۔

 

 

بیشترصارفین نے گانے کوترانہ برائے انسدادجنسی ہراسانی قرار دیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
ALI ZAFAR, ALI GUL PIR, CHANNO, KAR LE JO KARNA HAI , RAP,
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube