ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

وحید مراد کی یادیں آج بھی دلوں پر نقش ہیں

SAMAA | - Posted: Nov 23, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 23, 2019 | Last Updated: 6 months ago

ہرطرح کے کرداروں میں نظر آئے

رومانوی ہیرو وحید مراد نےاپنی فنی صلاحیتوں سے پاکستان فلم انڈسٹری پر ایسے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں کہ فلمی دنیا میں آج بھی انہیں رول ماڈل کی حیثیت حاصل ہے ۔

چاکلیٹی ہیرو کی 36 ويں برسی کے موقع پر ان کی یادیں آج بھی مداحوں کے دلوں میں محفوظ ہیں۔ ساٹھ کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں بطور پروڈيوسر انھوں نےقدم رکھا مگران کو لالی ووڈ کےپرکشش ہیرو کے طور پر پہچان ملی۔  ان کو پہلی فلم 'ہیرا اور پتھر' نےہی شہرت کی بلنديوں پر پہنچا ديا۔

گیتوں کی عکس بندی کے دوران دل موہ لینے والے انداز نے انھيں انڈسٹری ميں لیڈی کلر اور چاکلیٹی ہیرو کا نام ديا۔طویل کیرئیر میں وحید مراد ہرطرح کے کرداروں میں نظر آئے  لیکن رومانوی کرداروں کو وہ خود پر کچھ اس طرح طاری کرتے کہ حقیقت کا گمان ہوتا ۔

اپنوں کی سرد مہری اور تنہائی کے غم ميں جاگتے جاگتے فلم انڈسٹری کا يہ درخشاں ستارہ 23 نومبر 1983 کو انتقال کرگیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube