ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اداکارہ عائشہ خان کی بیٹی کی پہلی ویڈیو جاری

SAMAA | - Posted: Nov 17, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 17, 2019 | Last Updated: 5 months ago

.

سابق اداکارہ عائشہ عقبا ملک کی پہلی بیٹی کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

تصاویر شیئرنگ کی سائٹ انسٹا گرام پر سابق اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی کی جانب سے عائشہ عقبا کی بیٹی کی پہلی ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں وہ اسے ہاتھوں کو جھولا بنا کر ماہ نور کو جھولا جھلا رہی ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عائشہ اور عقبا کی جانب سے فی الحال کوئی آفیشل تصاویر اور ویڈیو سامنے نہیں آئی ہے، تاہم عائشہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ یہ خوش خبری شیئر کی تھی کہ وہ بیٹی کی ماں بنی ہیں۔

عائشہ کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ ان کے ہاں بیٹی کی ولات 12 ربیع الاؤل کو ہوئی ہے، جس کا نام انہوں نے ماہ نور ملک رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس خبر کے آتے ہی عائشہ خان کو چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

عائشہ خان نے 19برس قبل یعنی 2000 میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، وصل، خدا زمین سے گیا نہیں ہے، پارسا، خدا میرا بھی ہے، من مائل، وہ ایک پل اور دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ نے 18 سال کے کامیاب میڈیا کیریئر کے بعد میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

دوسری جانب اُن کے شوہر میجر عقبہ ملک نے برٹش رائل ملٹری اکیڈمی سے شہزادہ ولیم کے ساتھ گریجویشن کیا اور وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے نوجوان کیڈٹس کو ملٹری کی تربیت فراہم کی۔

میجرعقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسرہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلواربھی جیتی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube