ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اُشنا شاہ کو عدنان سمیع سے متعلق ٹوئٹ کرنا مہنگاپڑگیا

4 weeks ago

پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ کو گلوکار عدنان سمیع خان سے متعلق ٹوئٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں گلوکار عدنان سمیع کی مشہور حمد ’اے خدا‘کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے عدنان سمیع خان کی حمد سنی اور عدنان سمیع خان کے پاکستان سے متعلق خیالات پر افسوس ہوتا ہے۔ عدنان سمیع آپ خدا کی طرف سے دیا ہوا تحفہ ہیں، خدا نے آپ کو قابلیت سے نوازا ہے آپ کو محبت پھیلانی چاہئیے لوگوں کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے۔

اشنا شاہ کی اس ٹوئٹ پر عدنان سمیع نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا میں ہر اس شخص سے پیار کرتا ہوں اور اس کی عزت کرتا ہوں جو ملک، ذات یا نسل سے قطع نظر میری عزت کرتا اور مجھ سے پیار کرتا ہے۔

بعدازاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُشنا شاہ پر تنقید کی گئی ۔

اس سے قبل بھی اداکارہ اشنا شاہ کو پزا ڈیلیوری بوائے کے ساتھ سخت سلوک اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں