ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سنی دیول کےپاکستان سےمتعلق بیان نے سب کو حیران کردیا

4 weeks ago

کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے آئے بھارتی اداکار سنی دیول پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہوگئے۔

پیشوا بابا گروونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے تو بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سنی دیول نے کہا کہ پاکستان جانا بہت اچھا رہا، وہاں سب لوگوں نے بہت ڈھیر سارا پیار دیا۔ یہ امن کی نئی شروعات ہے اورمیں چاہتاہوں کہ سب اسی طرح پیار و محبت کے ساتھ رہیں۔

 

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں سنی دیول نے کہا آپ نے دیکھا ہے نا ٹی وی پر لوگ بہت پیار کرتے ہیں، دونوں ممالک میں یہ بہت اچھی چیز شروع ہوئی ہے لڑنے کا کیا فائدہ پیار ہی پیار رہے۔

 

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں