ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اداکارہ عائشہ خان ماں بن گئیں

SAMAA | - Posted: Nov 12, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 12, 2019 | Last Updated: 5 months ago

اداکارہ عائشہ خان کے گھر دو روز قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عائشہ خان نے اتوار کے روز اسلام آباد کے نجی اسپتال میں بیٹی کوجنم دیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پرعائشہ اور ان کے شوہر میجرعقبہ ملک کو مبارکباد اور نیک تمنائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اپریل 2018 میں پاک فوج کے میجرعقبہ سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی عائشہ نے اس سے قبل ہی شوبز کو مکمل طور پر خیرباد کہہ دیا تھا۔

اداکارہ عائشہ خان نے ٹی وی کیلئے 50 سے زائد ڈراموں اور 3 فلموں میں اپنی اداکاری کے فن دکھائے اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

عائشہ کے شوہر میجر عقبہ برطانوی ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں تربیت دینے والے پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں،انہیں بہترین قابلیت کی بنیاد پر بحیثیت انسٹرکٹر تعینات کیا گیا۔

فوجی گھرانے سے تعلق رکھنے والے میجر عقبہ حدید کو پاکستانی قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام کا وسیع تجربہ ہے۔عقبہ کے والد بریگیڈ یئر حدید ملک پاکستان آرمی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube