Tuesday, July 14, 2020  | 22 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

تمہارامطلب 2ٹکے کا؟یاسرحسین کااقراءسےسوال

SAMAA | - Posted: Nov 11, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 11, 2019 | Last Updated: 8 months ago

پاکستانی سوشل میڈیا پر آج کل ’’دو ٹکے ‘‘ کی اصطلاح خوب استعمال کی جا رہی ہے، جسے دیکھو اس کا استعمال حسب حال کرتا نظرآرہا ہے۔

یہ جملہ خلیل الرحمان قمر کے لکھے گئے ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ سے وائرل ہوا جس میں عورت کی بیوفائی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ جملے پر جو تنقید ہوئی وہ ایک الگ موضوع ہے لیکن اس سے لطف اٹھانے والوں کی بھی کمی نہیں۔

برابری کرنی ہے تو خواتین مردوں کا گینگ ریپ کریں

 

حال ہی میں اس حوالے سے گلوکارعاطف اسلم کی ایک پرمزاح ویڈیو وائرل ہوئی تو اب معروف اداکار جوڑی یاسرحسین اور اقراء عزیز بھی اس صف میں آگئے ہیں۔

سوشل سائٹ انسٹا پر اقراء نے اپنے منگیتر یاسرحسین کے ساتھ ایک تصویرشیئر کرتے ہوئے ہوئے کیپشن دیا ’’ مائی پرائس لیس بے بی ‘‘۔

اقراء نے تو یاسرکو انمول کہہ کر انہیں یہ احساس دلانا چاہا تھا کہ وہ اتنے اسپیشل ہیں کہ ان کی کوئی قیمت ہی نہیں لگائی جاسکتی لیکن یاسر تو پھریاسرہیں جوبات سے بات نکالنے کا ہنرجانتے ہیں اور اسی جملے بازی کی وجہ سے حوالے سے اکثروبیشتر تنقید کی زد میں بھی رہتے ہیں۔

اس تعریف کے جواب میں یاسر نے فورا سے پوچھا، تمہارا مطلب ہے 2 ٹکے کا؟۔

دانے دار ہانیہ؟ نامناسب مذاق پر یاسر حسین پھر تنقید کی زد میں

 

یاسر کے جواب سے سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہوئے اور اداکار کی حس مذاح کی داد دی ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Iqra Aziz, Yasir Hussain , 2 takay ka, meray pas tum ho
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube