Saturday, July 4, 2020  | 12 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

کرتار پور رہداری کاافتتاح، شوبز ستاروں کا خیر مقدم

SAMAA | - Posted: Nov 9, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 9, 2019 | Last Updated: 8 months ago

کرتار پور راہداری کے افتتاح کا پاکستانی شوبز ستاروں کی جانب سے بھی خیر مقدم کیا گیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورراہداری کا افتتاح کردیا۔ تاریخی موقع پربھارت کےسابق وزیراعظم من موہن سنگھ ، سابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو،بھارتی اداکار سنی دیول اوربھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی موجود تھے۔ ہزاروں بھارتی اور غیر ملکی سکھ یاتریوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات، ماہرہ خان ، ارمیانہ خان اور ہمایوں سعید سمیت دیگر شوبز شخصیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتارپور راہداری کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا۔

بھارت سے کرتارپورراہداری کے ذریعے دیگر مہمانوں کے ہمراہ بالی ووڈ اداکار سنی دیول بھی پاکستان پہنچے، انھوں نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی اور اس راہداری کے قیام پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube