ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

پروڈیوسرکی شادی میں’’ہیرمان جا‘‘کی کاسٹ پھراکٹھی

2 weeks ago

عمران رضا کاظمی اور سعدیہ کی شادی جمعرات کوہوئی

فلم ’’ہیرمان جا ‘‘ کے مرکزی کردار حریم فاروق اورعلی رحمان خان حال ہی میں اپنے دوست اور فلم پروڈیوسرعمران رضا کاظمی کی شادی میں پھر سے ایک ساتھ نظرآئے۔

عمران رضا کاظمی ’’ ہیر مان جا‘‘ کے علاوہ فلم ’’ پرچی‘‘ بھی پروڈیوس کرچکے ہیں۔

حریم اورعلی رحمان کے علاوہ اداکار عثمان خالد بٹ بھی ان کے ساتھ تھے۔ تینوں اداکار قریبی دوست بھی ہیں جو اس شادی میں شریک ہوئے تو تصاویر بھی بنوائیں جوسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

عمران رضا کاظمی اور سعدیہ کی شادی جمعرات کو سرانجام پائی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں