ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

عامر لیاقت نے شادی کی پیشکش کی، فضاء علی کاانکشاف

1 week ago

پاکستانی اداکارہ فضاء علی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے شو کے دوران اپنی بیوی طوبیٰ کے سامنے ایک بار پھر ان کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی ٹی وی میزبان و اداکارہ فضاء علی کی انٹرٹینمنٹ پاکستان کے پروگرام پوڈ کاسٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو کی ویڈیو آج کل وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ معروف ٹی وی میزبان، مذہبی اسکالر اور سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ان سے اپنی بیوی طوبیٰ کے سامنے ایک بار پھر شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اداکار نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو صاف گو شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت پہلے بھی مجھے شادی کی پیشکش کرچکے ہیں، وہ بہت اچھے اور صاف دل کے انسان ہیں اور جو وہ سوچتے ہیں وہ کہہ دیتے ہیں۔

فضاء علی کا کہنا ہے کہ جب میری طلاق ہوئی اور اس بات کا علم عامر لیاقت کو ہوا تو انہوں نے  بہت صاف دل کے ساتھ مجھے شادی کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ میں آپ کے ساتھ نکاح کرنا چاہتا ہوں اور دنیا کے سامنے شادی کرنا چاہتا ہوں، اس وقت طوبیٰ بھی ان کے ساتھ تھی، اس وقت میں طلاق کے باعث ڈپریشن کا شکار تھی، لہٰذٰا میں نے یہ بات نظر انداز کردی تھی۔

فضاء علی نے مزید کہا کہ بہت وقت کے بعد میں نے عامر لیاقت کی طوبیٰ کے ساتھ شادی کا سنا، دونوں ہی میرے بہت اچھے دوست ہیں اور مجھے ان دونوں کی شادی کا سن کر بہت خوشی ہوئی، حال ہی میں عامر لیاقت اپنی بیوی طوبیٰ کے ساتھ میرے شو میں شریک ہوئے اور ایک بار پھر انہوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی، میں ابھی بھی راضی ہوں، طوبیٰ کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

تاہم بعد ازاں اداکارہ فضاء علی نے ہنستے ہوئے کہا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہر بات ایسے ہی کہہ دیتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
FIZA ALI, TV, FILM, ACTRESS, AMIR LIAQUAT HUSSAIN, EPK, PODCAST, VIDEO,