ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

مردحضرات ہوشیارہوجائیں،چڑیلیں آرہی ہیں

1 week ago

فلم “کیک” کے ڈائریکٹرعاصم عباسی کے دوسرے پراجیکٹ سے متعلق تفصیلات سامنے آنے کے بعد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ہرکوئی اسی حوالے سے بات کر رہا ہے۔

سوشل سائٹ انسٹا پر پوسٹ کی جانے والی تفصیلات کے مطابق سال 2020 میں عاصم کی ویب سیریز “چڑیلیں ” ریلیز ہوگی جس کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

باصلاحیت ڈائریکٹرنے کچھ انوکھا ہی انداز اختیارکرتے ہوئے مداحوں کو تفصیلات بتائیں۔

انسٹاپراپنی پوسٹ میں عاصم نے لکھا “ہوجائیں تیار، خواتین وحضرات ، خصوصا حضرات۔ جلد آرہی ہیں کچھ رنگین چڑیلیں، آپکی عورتوں سے گہری نفرت کی بینڈ بجانے “۔

عاصم کی جانب سے شیئرکیے جانے والے اس منفرد پوسٹرکوبہت سی معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پرشیئرکیا۔

اس سے قبل ڈائریکٹرنے انسٹا پر اس منفرد پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلات شیئر کی تھیں۔

انہوں نے لکھا ” 500 سے زائد اسکرپٹ کے صفحات، 150 سے زائد مقامات، 100 سے زائد کردار، 75 سے زائد دن فوٹوگرافی کے اور آخر کار تکمیل” ۔

عاصم نے اس سفر کو جسمانی ، ذہنی اور جذباتی طورپر پوری ٹیم کو لاکھوں ٹکڑوں میں بانٹ دینے والا کہتے ہوئے اس کا حصہ بننے والے ہرفرد کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اگرخون ، پسینہ اور آنسو اسکرین پر دکھائے جائیں تو اس کا حتمی نتیجہ وہی نکلے گا جس کی ہمیں امیدہے یا اگر ہمارے ناظرین اس کے لیے تیار ہیں۔

ڈائریکٹر نے کہا کہ اس اسٹوری کو ویژولائز کرنے میں سیکڑوں لوگوں نے انتھک محنت کی ہے جن میں سے ہرایک کے وہ مقروض ہیں۔

اس سیریل میں خواتین کے تمام کردار غیرمعذرت خواہانہ ہوں گے۔

ڈائریکٹرنے پوسٹ کے ساتھ شیئر کی جانے والی تصویرمیں پہنی گئی ٹی شرٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس پرلکھے گئے جملے(کھسماں نوں کھا) کا مطلب ہے “اپنے شوہر کو کھا جاؤ” جو ہرچیز کا خلاصہ بتا رہا ہے۔

اس کہانی کا مرکزی خیال تو واضح ہے تاہم عاصم عباسی اس حوالے سے مزید تصیلات سامنے نہیں لیکرآئے۔ ویب سیریز کے ٹائٹل اور شیئر کیے جانے والے پوسٹر نے منفرد ہونے کے باعث سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔

 

One Comment

  1. Avatar
    Ghazal Kaleem   November 8, 2019 7:02 pm/ Reply

    Its an other anti Islamic and anti-women propaganda start… Its clear from its poster where the burqa posh ladies are said to b like CHURAILAIN!!!
    Its not fair Writer!!!!

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
asim abbasi , churails , film cake , misygony