ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

والدین کیلئے خط نےماہرہ خان کوجذباتی کردیا

1 week ago

تصویر: ٹوئٹر

اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیرمقررہونے پرمبارکبادیں سمیٹ رہی ہیں، ایسے میں ان کے والدین کیلئے بھیجے جانے ایک خط نے اداکارہ کو جذباتی کردیا۔

خط پاکستان میں این ایچ سی آرکے نمائندہ روین مینکڈویلا کی جانب سے لکھا گیا جس میں ماہرہ کیلئے اس اعزاز پر ان کے والدین کو مبارکباد دی گئی ہے۔

سوشل سائٹ انسٹا پرماہرہ نے خط شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ” مجھے اپنے والدین کے لئے یو این ایچ سی آر کی جانب بہت پیارا خط موصول ہوا۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ اس خط نےمجھے بےانتہا جذباتی کردیا۔ میری اماں رو رہی تھیں اور میرے ابا کھل کرمسکرا رہے تھے”۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے اور دعا ہے کہ میں اس ذمہ داری کو نبھا سکوں جو مجھے میرے ملک۔ ، میرے پرستاروں اور میرے چاہنے والوں نے دی ہے۔

  پوسٹ کے اختتام پر ماہرہ نے خط سے لیے گئے الفاظ ” مسٹراینڈ مسزحفیظ آرخان کی بیٹی ” نقل کیے اورایموجیز سے پیار کااظہار کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔

خط میں ماہرہ کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نئی نسل کیلئے انتہائی متاثرکن سمجھتی ہے اور امید ہے کہ ماہرہ کی آواز پاکستان بلکہ دنیا بھر کے مہاجرین کے لیے سپورٹ ثابت ہوگی۔

اس حوالے سے ٹوئٹر پيغام ميں میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ پاکستان 4 دہائيوں سے مہاجرين کی ميزبانی کررہا ہے، اس سرزمين پر پيدا ہونا باعث فخر ہے۔

ماہرہ کے مطابق يو اين ايچ سی آرکی سفیر بننا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ تمام تر تنازعات اور مشکلات کے باوجودمہاجرين کا پراميد ہونا حيران کن ہے، ان کی بہبود کا مسئلہ کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا ہے ۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
mahira khan, UNHCR , goodwill ambassador