ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فلم ’چکر‘ میں ماورا حسین اور فیروز خان ایک ساتھ

1 month ago

ڈائریکٹر یاسر نواز نے اپنی نئی فلم ’چکر‘کے مرکزی کرداروں کے لئے ماورا حسین اور فیروز خان کو فائنل کرلیا ہے۔

یاسر نواز کئی ڈراموں کے ساتھ ساتھ سپرہٹ فلمیں بھی بناچکے ہیں تاہم اس بار وہ مختلف موضوع پر فلم بنارہے ہیں جس کا اسکرپٹ مکمل ہوگیا ہے ۔

ایک انٹرویو کے دوران فلم کے ہدایت کار کا کہنا تھا کہ ‘فلم میں ماورا حسین، فیروز خان کے ساتھ میں بھی اداکاری کرتے ہوئے نظر آؤں گا، کاسٹ میں جاوید شیخ اور احمد حسن بھی شامل ہیں’۔

واضح رہے کہ یہ ماورا حسین اور فیروز خان دونوں کی تیسری پاکستانی فلم ہوگی، اس سے قبل ماورا حسین ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ اور صنم تیری قسم میں کام کرچکی ہیں۔

فیروز خان اپنی پہلی فلم میں سجل علی کے ساتھ ’زندگی کتنی حسین ہے‘ میں کام کرچکے ہیں جبکہ ان کی فلم ٹچ بٹن تیاری کے مراحل میں ہے ۔

فلم 2020 میں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں