ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ویڈیو: ڈائیلاگ ’دو ٹکےکی عورت‘پرعاطف اسلم کامزاحیہ انداز

1 week ago

عدنان صدیقی اور عاطف اسلم دبئی ایئرپورٹ موجود تھے

ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کا وائرل ہونے والا ڈائیلاگ ’دو ٹکے کی عورت‘ ان دنوں سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہے ۔

ڈرامے میں ہمایوں سعید کے اس ڈائیلاگ کو بے پناہ پزیرائی مل رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس ڈائیلاگ کے کئی میمز بھی بنائے جارہے ہیں۔

اسی ڈرامے میں اہم کردار ادا کرنے والے عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میری امریکا جانے والی فلائٹ میں تاخیر ہوگئی ہے اس وجہ سے میں اس وقت دبئی ایئرپورٹ پر ہوں جب کہ میں گزشتہ رات سے سفر کر رہا ہوں اور ابھی تک پھنسا ہوا ہوں۔

ویڈیو میں عدنان صدیقی ساتھ گلوکار عاطف اسلم بھی موجود تھے اس موقع پر عاطف اسلم نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آپ بہت بڑے بزنس مین ہیں لیکن آپ نے صرف دو ٹکے کی فلائٹ کے لیے یہ 50 ملین کی ویڈیو بنا دی۔

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں