Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

مومنہ اورعزیرجسوال کانیاگانا “ہمیشہ”ریلیزہوتےہی مقبول

SAMAA | - Posted: Nov 7, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 7, 2019 | Last Updated: 8 months ago

پاکستان کی نوجوان نسل کے 2 باصلاحیت گلوکاروں مومنہ مستحسن اور عزیرجسوال نے پہلی بار ایک ساتھ گایا جانے والا نیا گانا ریلیز کردیا ہے۔

گزشتہ روز ریلیز کیا جانے والے گانے “ہمیشہ ” کو سوشل میڈیا پر زبردست پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

 

 

یہ گانا اپنی شاعری اور موسیقی کے لحاظ سے سننے والوں کیلئے ایک ٹریٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ سننے والوں نے سوشل میڈیا پر “ہمیشہ ٗ کی تعریف کی۔

اس سے قبل گانے کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئےعزیرجسوال کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا “زندگی کے اس سفرمیں ہمارا راستہ محبت طے کرسکتی ہے۔ ہم یا تو ہمیشہ کیلئے منتخب کرسکتے ہیں یا ٹوٹے ہوئے خوابوں کے ساتھ عمر گزار سکتے ہیں”۔

 

جبکہ مومنہ نے انسٹا پرپوسٹ کیا تھا کہ ” اگرمیں آپ سے کہوں کہ جانے نہ دیں ، خوف سے مل کرلڑیں، ہمیشہ کیلئے ہمارے وعدے کااحترام کریں اور زندگی بھر کیلئے ہمارے محبت کے خوابوں کی تکمیل کریں، کیا آپ کریں گے؟ #ہمیشہ۔

 

جہاں اس جوڑی کا یہ نیا گانا سافٹ میوزک کی بنیاد پرخاصاپسند کیا جا رہا ہے وہیں کچھ لوگ ویڈیو کے حوالے سے کنفیوژن کا شکاربھی ہیں ۔

 

ویڈیو میں دکھایا کیا گیا ہے؟ اس حوالے سے کئی صارفین نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

مومنہ اورعزیربچپن کے دوست ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پرایک ساتھ لی جانے والی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ویڈیو کی ریلیز کے بعد بھی عزیر نے انسٹا پر اپنی اورمومنہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا “ہمیشہ ۔۔ ہمیشہ کی طرح “۔

 

مومنہ نے انسٹا پراپنے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا آپ “ہمیشہ سن چکے ہیں”؟۔

 

چھبیس سالہ عزیرجسوال گلوکاری کےعلاوہ اداکاری اور گیت نگاری بھی کرتے ہیں۔ وہ معروف عمیرجسوال کے چھوٹے بھائی ہیں جبکہ مومنہ مستحسن نے 3 سال قبل کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ ’’آفریں آفرین ‘‘ گا کرشہرت حاصل کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Momina Mustehsan , uzair jaswal, hamesha , new song, music
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube