معروف اداکارہ اور ماڈل مہوش یاد نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے اپنی ایک پرانی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رواں سال فروری کے مہینے میں لاہور میں ہونے والے ایک کانسرٹ کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جس میں 10 ہزار کے لگ بھگ لوگ موجود تھے۔
In February this year was able to do this amazing Live concert in Lahore to a crowd of over 10,000 strong . What an exhilarating experience ! 🔥🎼🎤 pic.twitter.com/E7nBx35n9f
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 3, 2019
مہوش حیات نے اپنی خوبصورت آواز میں ماضی کا سپر ہٹ گانا “آج جانے کی ضد نہ کرو” گاتے ہوئے اسٹیج کے عقب سے نمودار ہوئیں۔
ماضی کا یہ خوبصورت گانا اصل میں فریدہ خانم نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا تھا، جو آج بھی سننے والوں پر سحر طاری کرتا ہے، تاہم مہوش نے بھی اس گانے کے ساتھ انصاف کیا۔