ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلم دیکھنے سےسر درد ہوا، عمران عباس

1 month ago

اداکار عمران عباس کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایک نئی پاکستانی فلم دیکھنے کے دوران انہیں شدید سر درد ہوا، اداکار عمران عباس نے اس بات پر بھی شکر ادا کیا کہ وہ اس فلم کا حصہ نہیں تھے۔

اداکارعمران عباس نے اپنے فیس بک پوسٹ میں نئی فلم کا نام اور کاسٹ کا ذکر کئے بغیر فلم کی کہانی، فوٹوگرافی، ڈریسنگ اور میک اپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں تین گھنٹے کی فلم دیکھنے کے دوران احساس ہوا کہ انہوں نے اپنا وقت ضائع کر دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ فلم کے بعد پاکستانی فلم انڈسٹری کئی سال پیچھے چلی گئی اور اس کی وجہ سے لوگ ایک بار پھر پاکستانی فلموں سے دور ہوں گے۔

بعدازاں اداکارعمران عباس نے اپنے فیس بک اکاونٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی ۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں