ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اینیمیٹڈ فلم ’ستارہ‘ نیٹ فلیکس پر ریلیز

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2019 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 29, 2019 | Last Updated: 3 months ago

شرمین عبید چنائے کی اینیمیٹڈ فلم ’ستارہ‘ کو ویب اسٹریمنگ چینل ’نیٹ فلیکس‘پر ریلیز کردیا گیا ۔

اس اینیمیٹڈ فلم کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیے جانے کے بعد دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں دیکھا جائے گا۔

فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر میں کوئی بھی ڈائلاگ نہیں دیا گیا، ٹریلر میں صرف جذبات اور مناظر کی مدد سے کہانی کو پیش کیا گیا ہے۔

دو بار کی اکیڈمی اور تین بار کے ایمی ایوارڈ یافتہ ہدایتکار شرمین عبید چنائے کی نئی اینیمیٹڈ فلم ستارہ کی تحریر اور ہدایکاری شرمین عبید نے خود کی ہے ۔

شرمین عبید چنائے کی اینمیٹڈ فلم ’ستارہ‘ کا ٹریلر جاری

 فلم کے ٹریلر میں لاہور کے پرانے شہر کو دیکھایا گیا ہے جہاں ایک 14 سالہ بچی پری پائلٹ بننے کا خواب دیکھتی ہے۔

ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک ایسے خاندان کی کہانی ہے جہاں لڑکیاں اب بھی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔

یہ ایک خاموش فلم ہے جس میں کوئی ڈائلاگ نہیں ہے جبکہ فلم  میں پری نامی لڑکی کوجدوجہد کرتا دیکھایا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ شرمین عبید کی اس سے قبل بھی دو انیمیٹڈ فلم تین بہادر اور تین بہادر سیکوئل بھی ریلیز کیا جاچکا ہے ۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube