عمران اشرف اورامرخان”دم مستم”سےبڑی اسکرین کیلئےتیار

SAMAA | - Posted: Oct 25, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 25, 2019 | Last Updated: 2 years ago

انٹرٹینمٹ انڈسٹری میں ایسے بہت سی مثالیں موجود ہیں جب کسی اداکارنے ٹی وی پر شہرت حاصل کرنے کے بعد بڑے پردے پر بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہو۔ اس فہرست میں اگلا اضافہ ایک نہیں بلکہ 2 ناموں کا ہے۔

ڈرامہ “رانجھا رانجھا کردی ” میں دماغی لحاظ سے کمزور بھولا کا کردار ادا کر کے ملک گیر شہرت حاصل کرنے والے اداکار عمران اشرف نے اپنی پہلی فلم سائن کرلی ہے جس میں ان کی ہیروئن اداکارہ ، ڈائریکٹر اور رائٹر امرخان ہوں گی جنہوں نے 2018 میں ڈرامہ “بیلا پور کی ڈائن ” میں نیلوفر کا کردار نبھایا تھا۔

فلم کے حوالے سے عمران اشرف نے انسٹا پرپوسٹ میں دلچسپ انداز اختیار کرتے ہوئے فلم کی کاسٹ، ڈائریکٹر، رائٹر اور پروڈیوسر کے حوالے سے بتایا۔

فلم کا نام “دم مستم ” ہے جو ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہوگی۔

فلم کی کہانی ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ امرخان نے لکھی ہے جبکہ اس کے ڈائریکٹر محمد احتشام الدین ہیں جن کی بطور ڈائریکٹر گزشتہ فلم “سپراسٹار” تھی۔

فلم کو اداکارعدنان صدیقی اوراختر حسنین نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔

عمران اشرف اور امرخان کے علاہو فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل احمد، سلیم معراج، عدنان شاہ ٹیپو، ورلڈ کپ میچز کے دوران پاکستان کی شکست پر منفرد انداز کے احتجاج سے شہرت حاصل کرنے والے مومن ثاقب اور دیگرشامل ہیں۔

فلم کی کی کہانی تحریر کرنے والی اداکارہ امرخان نے اس فلم کو سالوں پرانے خواب سے تعبیر دیتے ہوئے دعاؤں کی درخوات کی۔ امر نے اپنی پوسٹ ڈائریکٹر اور پروڈیوسرز کی تعریف کے علاوہ عمران اشرف کو دور حاضر کا بہترین اداکار قراردیا۔

اداکار عدنان صدیقی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سیریل اینٹرٹینمنٹ کے تحت ہم اپنی پہلی فلم “دم مستم ” کا اعلان کرتے ہیں جس میں ڈرامہ “رانجھا رانجھا کردی” میں اپنی بہترین اداکاری کے باعث شہرت چھا جانے والے عمران اشرف اور باصلاحیت امر خان شامل ہیں۔ یہ ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہوگی جس کی سپورٹنگ کاسٹ میں مومن ثاقب بھی شامل ہیں۔

عدنان نے مزید لکھا کہ فلم کی دیگر تفصیلات جلد سامنے لائیں گے۔

فلم “دم مستم ” کی موسیقی شیراز اوپل، اذان سمیع خان، بلال سعید اور شانی ارشد نے ترتیب دی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube