ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

امریکی فریدہ خانم : آواز اتنی خوبصورت کہ آپ کھوجائیں

1 month ago

ویڈیوسوشل میڈیاپرکافی پسندکی گئی

اس ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون نہ تو پاکستانی ہیں اور نہ ہی انہیں اردو زبان پر مکمل عبور حاصل ہے۔ مگر ان کا کمال دیکھیں کہ اتنی مشہور اور مشکل غزل کو کتنی سہولت اور خوبصورت آواز میں گایا کہ دیکھنے والا حیران اور سننے والا آواز کے سروں میں کھو گیا۔

فریدہ خانم کے نام سے کون واقف نہیں؟ یقیناً 60،70 اور 80 کی دہائی سے تعلق رکھنے والے افراد کی سماعتوں کیلئے یہ کوئی نیا نام نہیں۔ فریدہ خانم کی خوبصورت آواز میں اطہر نفیس کی یہ غزل " وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا، اب اس کا حال بتائیں کیا" بلا شبہ گانا ہر کسی کے دل گردے کی بات نہیں۔

 

تاہم امریکا کے کسی نامعلوم شہر میں رہنے والی نامعلوم خاتون نے یہ مشکل غزل گا کر ثابت کردیا کہ فن کسی کی میراث نہیں۔ امریکا کے ایک کیفے میں کام کرنے والی یہ خاتون نے اتنے خوبصورت انداز میں اردو کے الفاظ کو غزل کے ساتھ گایا کہ دیکھنے والوں کو یقین ہی نہ آیا۔

 

اپ بھی ان خاتون کی آواز میں یہ کمال کی غزل سنیں اور داد دیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں