ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

نیمل خان اپنی چھٹیاں کہاں گزار رہی ہیں؟

3 weeks ago

اداکار حمزہ علی عباسی اور اہلیہ ان دنوں بیرون ملک موجود ہیں، جہاں وہ فرصت کے لمحات گزار رہے ہیں۔

تصاویر شیئرنگ کی سائٹ انسٹا گرام پر نیمل خاور خان کی جانب سے اسپین کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئیں ہیں، جہاں وہ اپنے شوہر حمزہ علی عباسی کے ساتھ فرصت کے لمحات گزار رہی ہیں۔

شیئر کی گئیں خوبصورت تصاویر میں سے ایک تصویر ناشتے کی ہے، جس میں ایک پلیٹ میں پھل رکھے دکھائے گئے ہیں، جب کہ ساتھ میں دو پانی کی بوتلیں اور ایک چائے کا کپ بھی موجود ہے۔

ایک اور تصویر خوبصورت سمندر کی ہے، جو غالباً ہوٹل کی کھڑکی سے کھینچی گئی ہے۔ تصویر میں شیشے کے پار سمندر اتنا حسین منظر پیش کر رہا ہے کہ دل خودبخود اس میں ڈوب جاتا ہے۔

 

خوبصورت سمندر کی تصویر کے ساتھ نیمل کا کہنا تھا کہ میرا دل چاہے تو میں اس منظر کو ہمیشہ دیکھتی رہوں۔ شیئر کی گئی تیسری تصویر میں نیمل شیشے کے سہارے بنی دیوار کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کے عقب میں وہی سمندر کا دلکش نظارہ ہے جو آنکھوں کو خیرہ کر دے۔

اسی تصویر میں نیمل لال رنگ کا لباس پہنی ہے، جو ان پر خوب جچ رہا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں