Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

فلم ’دُرج‘ 25 اکتوبر کو ریلیز کی جائےگئی

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago

سینسر بورڈ نے اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم ’دُرج‘ کو ریلیز کی اجازت دے دی فلم 25 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی ۔

فلم دُرج 18 اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کیا جانا تھا لیکن گزشتہ دنوں مرکزی و صوبائی سینسرز بورڈز کی جانب فلم کو روک دیا گیا تھا تاہم اب معمولی تبدیلی کے بعد فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔

فلم دُرج کے فیس بک اکاونٹ پر نئی پوسٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق فلم کو رواں ماہ 25 اکتوبر پر سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا ۔

 

گزشتہ روز اداکار شعمون عباسی نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ سینسربورڈ سندھ کی جانب سے تو پہلے ہی فلم کو کلیئر کردیا گیا تھا تاہم اب مرکزی سینسر بورڈ اور پنجاب سینسر بورڈ نے معمولی تبدیلوں کے بعد فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔

فلم کی نمائش کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈسٹربیوٹرز سے رابطہ کیا ہے تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ فلم کو جلد از جلد ریلیز کیا جائے ۔

اداکار کا مزید کہنا کہ یہ پہلی فلم ہے جو پہلے بیرون ملک کے بعد پاکستان آئی اس وجہ سے اب تک ہمیں بہت اچھا فیڈ بیک ملا اور ہم پُرامید ہیں ۔

شمعون عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بہت زیادہ مہنگی فلم نہیں بنائی لیکن محنت ہم نے بہت کی ہے لوگ مجھ سے اُمید رکھتے ہیں اس لیے کوشش ہے فلم لوگوں کو پسند آئے ۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار شعمون عباسی، مائرہ خان، نعمان جاوید اور حفیظ علی شامل ہیں۔

فلم ’درج ‘ کی کہانی پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو آدم خور بھائیوں اور لاپتہ افراد کی تلاش پر مبنی ہے، فلم کی کہانی اور ہدایت کاری کے فرائض شمعون عباسی نے خود انجام دئیے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار شمعون عباسی نے اپنی فلم ’درج‘کیساتھ 72 ویں کانز فلم فیسٹیول میں بھی شرکت کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube