ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فلم’’کاف کنگنا‘‘ریلیزسےقبل سوشل میڈیاکانشانہ بن گئی

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2019 | Last Updated: 4 months ago

تصویر: کاف کنگنا ٹوئٹرپیج

مصنف و ہدایتکار خلیل الرحمن قمرکی نئی آنے والی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ ریلیز سے قبل سوشل میڈیا پر خوب زیر بحث ہے۔

خلیل الرحمان قمر بنیادی طور پر ڈرامہ نگار ہیں جن کے لفظوں کی جادوگری کا ایک زمانہ معترف ہے۔ لنڈا بازار، بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ، دستک اور دروازہ، صدقے تمہارے، محبت تم سے نفرت ہے، پیارے افضل، میں مرگئی شوکت علی، بنٹی آئی لویو سمیت متعدد ہٹ ڈرامے تحریرکرچکے ہیں۔

ماہرہ خان کا معروف ڈرامہ صدقے تمہارے خلیل الرحمان قمر کی خودنوشت کاحصہ ہے جسے ناظرین نے بیحد سراہا۔

 

سکس سگما انٹرٹینمنٹ کے شریک بانی ہمایوں سعید نے دسمبر2015 میں اعلان کیا تھا کہ خلیل الرحمان قمر ان کی کمپنی کے لیے لکھیں گے جس کے بعد سے خلیل الرحمان قمر ان کیلئے متعدد ڈرامے تحریر کرچکے ہیں۔

ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی سال 2017 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی ‘‘ بھی خلیل الرحمان کی ہی تحریرکردہ ہے۔

نئی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ کا ٹریلر دیکھنے والے صارفین میں سے بیشتر نے دلچسپ میمزبناڈالیں جن میں مختلف مناظرکو ظنزومزاح کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

کاف کنگنا کی کہانی لواسٹوری پرمبنی ہےجس میں 1947 کے بعد آج کا دور بھی دکھایا جائے گا۔ مصنف نے فلم میں مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگرکیا ہے۔

فلم کی موسیقی ساحر علی بگا اورنوید ناشاد نےترتیب دی جبکہ گانے شفقت امانت علی خان،راحت فتح علی خان اورعارف لوہارنے گائے ہیں۔

فلم میں ہیروعلی مصطفیٰ کا کردار سمیع خان نے ادا کیا ہے جو بہترین گھرانے سے تعلق رکھنے والا اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکا ہے جسے ایک بھارتی لڑکی (ایشل فیاض) سے پیارہوجاتا ہے۔

اداکارہ عائشہ عمرنے فلم میں پنجابی لڑکی کا کردارنبھایا ہے۔

فلم کاف کنگنا 25 اکتوبرسے ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube