ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ڈرامہ’’عہدوفا‘‘میں برطانوی شوکی نقالی پرناظرین مایوس

1 month ago

آئی ایس پی آرکی تازہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا‘‘ نشر ہونے کے ساتھ ہی ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا لیکن حالیہ قسط میں ایک منظرنے شائقین کو خاصا مایوس وبےچین کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پربھرپورردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

یہ ڈرامہ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں زیرتربیت 4 دوستوں کی کہانی ہے جو اپنے وطن کی خاطرکسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ فی الحال تو ناظرین عثمان خالد بٹ، احد رضا میر، وہاج علی اور احمد علی اکبرکی تمام تر شرارتوں اور نالائقیوں کو انجوائے کر رہے تھے لیکن اتوار کی رات نشر ہونے والی قسط میں برطانوی شو ’’پیکی بلائنڈرز‘‘ کی کاپی دیکھ کر معاملہ تھوڑا بگڑگیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا ’’زورو‘‘، نیا سوشل میڈیا اسٹار

اس قسط میں شاہ زین (عثمان خالد بٹ) نے ایک لڑکی کے معاملے پر طیش میں آ کراپنا غصہ گھوڑے پر نکالتے ہوئے اسے گولی مار دی ۔ کالج سے نکالے جانے والا شاہ زیب واپس پہنچا تو گھوڑے کی ریس میں شکست کی خبر ملی جس پرموصوف اپنے حواس کھوبیٹھے اور نوکرکو حکم دیا کہ گھوڑے کو لاؤ اور اس کی آنکھوں پر پٹی باندھ دو۔

اس کے بعد شاہ زین نے پستول گھوڑے کی پیشانی پرتان کراسے گولی مار دی، گوکہ ڈرامے میں گھوڑے کو مرتے نہیں دکھایا گیا جبکہ پستول بھی دھندلا دیا گیا لیکن اس کے باوجود اس منظر نے ڈرامہ دیکھنے والوں کو مایوس کردیا کیونکہ یہ ہوبہو برطانوی شو کی نقل تھا۔

دوسری جانب ناظرین کو یہ محسوس ہوا کہ ایسا پرتشدد منظر ڈس کلیمر (وضاحت ) کے ساتھ دکھاناچاہیے تھا کہ اس عمل سےگھوڑے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اس کے علاوہ چھوٹے بچے بھی ڈرامہ دیکھ رہے ہوتے ہی سو اسکرین پر پیشگی بتادینا چاہیے تھا کہ اس قسط میں ایسا منظر دکھایا جائے گا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس بات کی نشاندہی بخوبی کی یہ سارا منظرتو وہ برطانوی شومیں دیکھ چکے ہیں۔ ٹوئٹر پر دلچسپ میمز بھی شیئر کی گئیں۔

ڈرامے کے لکھاری مصطفیٰ آفریدی اور ہدایتکار سیفی حسن ہیں۔

عثمان خالد بٹ، احد رضا میر، وہاج علی اور احمد علی اکبر کے علاوہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی عہد وفا میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

 

 

 

 

One Comment

  1. Avatar
    Danish Nazir Hussain   October 15, 2019 4:20 pm/ Reply

    اس ڈرامے میں چاروں دوست کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں زیرتربیت نہیں بلکہ لارنس کالج مری میں ایک ساتھ دکھایا گیا ۔ اپنی معلومات درست کریں۔۔

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں