Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

نیمل نے1گھنٹےمیں ایساکیاکیاکہ حمزہ حیران ہوگئے؟

SAMAA | - Posted: Oct 12, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 12, 2019 | Last Updated: 12 months ago

سابق اداکارہ اور پینٹر نیمل خاور خان نے ایک گھنٹے میں ایسا کارنامہ انجام دیا کہ حمزہ علی عباسی حیران رہ گئے۔ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں وہ کیا ہے ؟

تصاویر شیئرنگ کی سائٹ انسٹا گرام پر حمزہ علی عباسی کے اکاؤنٹ سے اہلیہ کے ہمراہ 3 خوبصورت تصاویر شیئر کی گئی ہیں، جس میں حمزہ اور نیمل مسکراتے ہوئے انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں۔

تاہم ان تصاویر میں تیسری تصویر وہ ہے، جس میں موجود پینٹنگ دیکھ کر حمزہ علی عباسی حیران رہ گئے، صرف حمزہ ہی نہیں اگر ہم بھی آپ کو بتائیں تو آپ حیران رہ جائیں کہ یہ تصویر نیمل نے صرف ایک گھنٹے میں کینوس پر رنگوں کے خوبصورت امتزاج سے ایسی بنائی کی گویا حقیقت کا گماں ہونے لگے۔

 

کینوس پر بنا خوبصورت درخت اور اس کے عقب میں برف سے ڈھکی پہاڑیاں اور پانی کے بیچوں بیچ درخت کے ارد گرد پراسرار سا ماحول تصویر دیکھنے والوں کو ٹکٹکی باندھ کر دیکھنے پر مجبور کردیتا ہے۔

حمزہ کا تصویر کے ساتھ لکھنا ہے کہ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں یہ پینٹگ بنا کر نیمل نے ثابت کردیا کہ بیگم مجھ سے زیادہ صلاحیتیں رکھتی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube