ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

بلوچستان کی12سالہ گلوکارہ کا علی ظفرکے ساتھ ڈیبیو

1 week ago

گلوکار نے عروج فاطمہ کا خواب پوراکردیا



معروف گلوکارعلی ظفرنے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم عمرگلوکارہ کے ساتھ بلوچی گانے ’’لیلیٰ او لیلیٰ‘‘ کی ویڈیو جاری کی ہے۔


علی ظفرکے ساتھ ڈیبیو کرنے والی عروج فاطمہ کی عمر12سال ہےاوروہ علی ظفرکی بہت بڑی مداح ہیں


عروج فاطمہ نےعلی ظفرکے ساتھ گانے کی خواہش ظاہرکی تھی جس پرگلوکارنےیہ خواہش پوری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کے ساتھ ویڈیو بنانے کا اعلان کیا تھا۔




اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے لکھا ’’آج ایک بہت باصلاحیت گلوکارہ کا ڈیبیو ہے۔ 12 سال کی عروج فاطمہ کا تعلق خوبصورت بلوچستان سے ہے۔ اس ویڈیو کو یہ سمجھنے کیلئے دیکھیں کہ خواہ لڑکا ہو یا لڑکی، آپ کو کیوں ہمیشہ اپنے دل اور خوابوں کی ماننی چاہیے۔


گانے کی ریکارڈنگ کے دوران بنائی جانے والی ویڈیو میں علی ظفر، عروج کو گائیکی سے متعلق باریکیاں سمجھا رہے ہیں۔


 ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علی ظفر نے لکھا ’’لیلیٰ اور لیلیٰ کے ساتھ عروج فاطمہ کو متعارف کروا رہا ہوں، انجوائے‘‘۔




ویڈیو ریلیز کیے جانے کے بعد تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ علی ظفر نے اسے گزشتہ شام 11 ستمبر کو ریلیز کیا تھا، جب سے اب تک ویڈیو کو 78 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔


علی ظفرکی ٹویٹ کے جواب میں عروج فاطمہ نے لکھا ’’خواب سچ ہوئے ‘‘۔



سوشل میڈیا پر صارفین کم عمر گلوکارہ کی گائیکی کو بیحد پسند کرتے ہوئے تبصرے کر رہے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں