ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

عامر لیاقت کی مہوش حیات کو نیا ‘تمغہ’ دینے کی سفارش

5 days ago

حال ہی میں ایک ڈانس ریہرسل میں پہنے جانے والے لباس پراداکارہ مہوش حیات کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا صارفین کے بعد اب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے بھی اداکارہ کے خلاف سوشل میڈیا پر محاذ کھول دیا ہے۔

دراصل امریکی شہرہیوسٹن میں ہونے والی ساتویں ہم ایوارڈز کی تقریب کیلئے کی جانے والی ایک تقریب میں مہوش حیات نے احسن خان کے ساتھ رقص کیا تھا جس پر کوئی خاص اعتراض نہیں اٹھایا گیا لیکن اس پرفارمنس سے ریہرسل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے نتیجے میں مہوش حیات کو سوشل میڈیا سے سخت جملے سننے کو ملے۔

یہ بھی پڑھیں: ریہرسل کے لباس پرمہوش حیات تنقید کی زد میں

اس دوڑ میں اب پی ٹی آئی رہنما بھی شریک ہوگئے ہیں جنہوں نے ٹوئٹر پر مہوش حیات کو دیے جانے والے تمغہ امتیاز کے حوالے سے طنز کرڈالا۔

ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت نے تمغہ امتیاز دینے والوں کو ہی واپسی کا اختیار دیتے ہوئے لکھا کہ مہوش کو امتیاز اسٹور سے نیا تمغہ امتیاز ضرور دے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عامر لیاقت مہوش حیات کو عدالت لے جانے سے مکر گئے

مہوش حیات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانے والے پی ٹی آئی رہنما نے مہوش کے ساتھ رقص کرنے والے اداکار احسن خان کو بیچارہ قرار دے دیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں