ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

پاکستان میں پابندی،خلیجی ممالک میں بھی’’دُرج‘‘کی ریلیزملتوی

1 week ago

معروف اداکاراورڈائریکٹر شمعون عباسی کی فلم ’’درج ‘‘ کی پاکستان میں ریلیز پر پابندی کے بعد خلیجی ممالک میں بھی 10 اکتوبر کو ہونے والی ریلیز غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے شمعون عباسی نے شائقین کو سوشل میڈیا پر اطلاع دیتے ہوئے لکھا ’’مجھے بہت بجھے ہوئے دل کے ساتھ یہ اطلاع دینی پڑ رہی ہے کہ پاکستان میں درج کی ریلیز پر نامعلوم پابندی کی وجہ سے خلیجی ممالک میں بھی فلم کی ریلیز غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگئی ہے۔

شمعون نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’’امید ہے سینسربورڈ اسلام آباد اب مطمئن ہوگا۔

شمعون کا کہنا ہے کہ ہمیں مایوسی اور حیرت ہے کہ اس پابندی کی وجہ سے ہم تمام گلف ممالک میں فلم ریلیز نہیں کرسکتے۔ ہم مستقل اس معاملے کا حل پوچھتے رہیں گے کیونکہ اس پابندی کی وجہ سے بہت سے مالی نقصانات اٹھانے پڑرہے ہیں۔

فلم ’’ دُرج‘‘ کی نمائش پر پابندی کیوں عائد کی گئی؟

شمعون عباسی نے حکام سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو جلد سے جلد حل کریں اور مکمل بورڈ پینل کے ساتھ فلم کا جائزہ لینے کی اپیل قبول کریں تا کہ وہ اس عجیب وغریب پابندی کے باعث ہونے والے مزید نقصانات سے بچ سکیں۔

یاد رہے کہ فلم 3 حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔ اس میں بھکر کے رہائشی 2 آدم خور بھائیوں کی کہانی بیان کی گئی ہے جو قبریں کھود کر لاشیں نکالتے تھے۔

فلم کا پریمیئرکانز فلم فیسٹول میں ہوچکا ہے ۔ مرکزی کرداروں میں شمعون عباسی، شیری شاہ کےعلاوہ مائرہ خان، نعمان جاوید اور حفیظ علی شامل ہیں۔

فلم 18 اکتوبرکو پاکستان بھر میں ریلیزکی جانی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں