ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

عاطف اسلم کی آوازمیں حمدسوشل میڈیاپرمقبول

SAMAA | - Posted: Oct 11, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 11, 2019 | Last Updated: 8 months ago

معروف گلوکار عاطف اسلم گانے، قوالی کے بعد حمد پڑھ کر بھی لوگوں کے دل جیت لیئے۔

گانوں کے لئے ری مکس ورژن بنانے کیلئے مشہور کوک اسٹوڈیو میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے” وہ ہی خدا ہے” نے سننے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

عاطف کی یہ ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جسے دیکھنے اور سننے والوں نے بہت پسند کیا ہے۔ عاطف کی اس حمد کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور پسند کر رہے ہیں۔

 

عاطف اسلم نے ویڈیو میں حمد پڑھنے اور خدا کیساتھ اپنے روحانی رابطے کا تجربہ بھی لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا جو دل سے چیز پڑھی ہوئی ہوتی ہے وہ آپ کے حضور قبول ہوتی ہے۔

 

عاطف کا مزید کہنا تھا کہ ایک دفعہ قبول ہوجائے تو آپ اس فہرست میں شامل ہوجاتے ہیں جن کو وہ (خدا) چاہتا ہے۔

عاطف اسلم نے یہ خوبصورت حمد اپنے بیٹے احد عاطف اسلم کے نام کرتے ہوئے نہایت جذباتی لہجے میں کہا میرا بیٹا جب بڑا ہوگا تو وہ اس حمد کو سنے گا اور اسے اس چیز کی خوشی ہوگی کہ میرے باپ نے حمد پڑھی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
YOUTUBE, SOCIAL MEDIA, VIDEO , NUSRAT FATEH ALI KHAN
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube