ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

حکومت نے مہوش حیات کو اہم عہدے سے نواز دیا

1 week ago

تمغہ امتیاز کے بعد حکومت نے اداکارہ مہوش حیات کو لڑکیوں کے حقوق کی سفیر خیرسگالی کے عہدے سے بھی نواز دیا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’میں بہت ہی اہم خبر آپ لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں، مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے مجھے پاکستانی لڑکیوں کے حقوق کیلئے ’گڈ ول ایمبیسیڈر‘ مقرر کیا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو اُن کے حقوق دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکوں گی میں ایک ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیئے جائیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیے آپ میرا ساتھ دیجیے کیونکہ میرا ماننا ہے اگر لڑکیوں کو ان کا حق دیا جائے تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس انہیں صدرِ پاکستان کی جانب سے ان کی کارکردگی کی بنیاد پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا اور اس کے بعد مہوش حیات کا نام دنیا کو بدلنے والی 5 مسلمان خواتیں میں بھی شامل کر لیا گیا تھا۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں