ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ڈرامہ سیریل الف:ہمایوں سعید اہلیہ کے گن گانے لگے

1 week ago

معروف مصنفہ عمیرہ احمد کے ناول پر مبنی ڈرامہ سیریل ’’الف ‘‘ پہلی قسط نشر ہونے کے ساتھ ہی مقبولیت کی سند پاگیا ہے۔

اداکاراور پروڈیوسر ہمایوں سعید کو بھی نیا ڈرامہ سیریل بھا گیا جنہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرالف کی کاسٹ کے ساتھ ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویرشیئرکرتے ہوئے ڈرامے کی بے حد تعریف کرتے ہوئے لکھا ’’پوری ٹیم کی ایک لاجواب کوشش‘‘۔

ہمایوں نے ڈرامے کی پوری کاسٹ اور پروڈیوسرثمینہ ہمایوں جو کہ ان کی اہلیہ بھی ہیں، کی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔

ہمایوں نے لکھا اس روحانی اور تازگی بھرے تصورکا سہرا عمیرہ احمد کے سر ہے۔ حمزہ ، سجل ، کبریٰ حتیٰ کہ چھوٹا پہلاج تک شاندار ہیں۔

اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے ہمایوں نے لکھا کہ حسین حسن کی ہدایتکاری بےعیب ہے، لیکن سب سے بڑھ کر مجھے پروڈکشن کے اعلیٰ معیار کو برقراررکھنے اور اس پراجیکٹ کو اتنے جذبے اور محنت کے ساتھ سامنے لانے پر ثمینہ اور ثناء (ثمینہ ہمایوں کی بیٹی ) پر انتہائی فخر ہے۔

اداکار کے مطابق ’’الف ‘‘ دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ ہماری انڈسٹری صحیح سمت میں جا رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ ہمارے ملک میں ٹی وی کا منظر نامہ بدلنے کیلئے یہ جاری رہے گا۔ہمایوں نے ڈرامے کی پوری کاسٹ کے مستقبل کے پراجیکٹس کیلئے بھی نیک خواہشات کااظہارکیا۔

یاد رہے کہ منتظر شائقین نے بھی ’’الف ‘‘ کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد اسے سوشل میڈیا پر بیحد سراہا۔

یہ ڈرامہ دراصل عمیرہ احمد کے ناول پرمبنی ہے جس میں حسن جہاں نامی ایک اداکارہ کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ حسن جہاں کا کردار کبریٰ خان اور ان کے بیٹے قلب مومن کا کردار حمزہ علی عباسی نے نبھایا ہے۔ حمزہ کے مقابل سجل علی ہیں جو مومنہ نامی اداکارہ کے روپ میں نظر آئیں گی۔

ڈرامے کے ڈائریکٹرحسیب حسن ہی جبکہ اسے ثناء شاہنواز اور ثمینہ ہمایوں نے پروڈیوس کیا ہے۔

حمزہ علی عباسی، سجل علی اور کبریٰ خان کے علاوہ دیگر کاسٹ میں احسن خان ، عثمان خالد بٹ ، منظرسہبائی ، سلیم معراج ، اور لبنیٰ اسلم شامل ہیں۔

 

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں