سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کئے گئے خطاب پر تنقید کی۔
ہربھجن سنگھ نے لکھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران نیوکلیئروار کے بھارت کے لیے اشارے تھے، وہ ایک پلیئر ہونے کے ناطے عمران خان سے امن کی توقع رکھتے ہیں ۔
PM Imran khan DID talk about peace in his speech.He talked about the reality and the horror that will surly occur when the curfew is lifted and sadly there’s gonna be a bloodbath.He clearly states that it’s not a threat but a fear
Don’t you understand English? @harbhajan_singh https://t.co/WTpjholRoT— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) October 7, 2019
تاہم اداکارہ وینا ملک نے ہر بجھن کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں امن کے بارے میں بھی بات کی تھی، وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اس حقیقت سے بھی پردہ اٹھایا ہے جو مقبوضہ وادی میں کرفیو اٹھنے کے بعد ہوگا۔
وینا نے کہا کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کوئی خوف نہیں بلکہ ایک خطرہ ہے ۔