ویڈیو اپ لوڈ کرنے پرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید
امریکی شہرہیوسٹن میں ساتویں ہم ایوارڈزکی تقریب ختم ہوگئی لیکن کئی حوالوں سے اس کی بازگشت ابھی بھی سنائی دے رہی ہے۔
تقریب میں مہوش حیات نے احسن خان کے ساتھ ڈانس پرفارمنس دی تھی جس پر کوئی خاص اعتراض نہیں اٹھایا گیا لیکن اس پرفارمنس کیلئے ریہرسل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے پر مہوش حیات کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Setting the stage alight with the fabulous @Ahsankhanuk at the 7th Hum awards rehearsals. Together after 5 years! If you think this is hot... just wait till you see the final performance. 🔥🔥🔥 pic.twitter.com/UhaRj0z6Aa
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 7, 2019
اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریہرسل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے احسن خان کو سراہا اوربتایا کہ ان کے ساتھ 5سال بعد کام کررہی ہوں، اگر آپ کو یہ دلچسپی کا باعث لگتا ہے تو فائنل پرفارمنس کا انتظارکریں‘‘۔
اس کے بعد فائنل پرفارمنس توآکرگزرگئی جس میں مہوش نے بھاری کامدار لہنگا زیب تن کیا ہے ،لیکن ریہرسل کی ویڈیو کے دوران پہنے جانے والے لباس پر صارفین مہوش کو بخشنے کے موڈ میں نہیں۔
فل ڈریس ریہرسل کی ویڈیو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئرکرتے ہی تیزی سے وائرل ہونا شروع ہوئے اور صارفین اب تک کیے جانے والے تبصروں میں اداکارہ کو احساس دلا رہے ہیں کہ ان کا لباس موزوں نہیں ہے۔
ایک صارف نے ہم ایوارڈز کی تقریب سے مہوشن کی پرفارمنس کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے خوب سراہا۔
it was fabulous i was there. pic.twitter.com/g95Qv2Teq7
— imran khalil (@imrankhalil80) October 7, 2019