ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

میں نے بھارت چھوڑ دیا لیکن بھارت نےمجھے نہیں چھوڑا

1 month ago

پاکستانی اداکارہ وینا ملک کے نام سے تو سب ہی واقف ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹی وی شو بگ باس میں بھی شرکت کرکے مقبولیت حاصل کی اُس وقت انہیں پاکستانی میڈیا پر کئی بار تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم وہ کافی عرصہ پہلے بھارتی میڈیاانڈسٹری کو خیر باد کہہ چکی ہیں ۔

ان دنوں بھارتی میڈیا میں کئی بار وینا ملک کو ان کے بھارت مخالف اور کشمیر کے حق میں بات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس حوالے سے سماء ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت کو چھوڑے ہوئے کافی زمانے ہوگئے میں بھارت کو چھوڑ کر آچکی ہوں لیکن انہوں نے مجھے آج تک نہیں چھوڑا ،میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ آپ اچھے کو اچھا اور برے کو برا ددیکھائیں بھارتی میڈیا صرف پروپیگنڈہ کرنا جانتا ہے وہ جھوٹ کو سچ بناکر پیش کرتا ہے ۔

انہوں نے ابھی نندن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوا لیکن بھارتی میڈیا اسے ہیرو بنا کر پیش کرتا رہا وہ اپنے ملک کیلئے کچھ نہیں کررہے اس سے انڈین میڈیا دنیا کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے ۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف مصنف و ہدایتکار خلیل الرحمن قمر نے پاکستان میں گرفتار کئے جانے والے بھارتی ایئر فورس کے پائلٹ ابھی نندن پر مبنی کامیڈی فلم ’ابھی نندن کم آن‘بنانے کا اعلان کیا ہے

فلم میں اداکار شمعون عباسی بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا کردار ادا کریں گے تاہم دیگر کاسٹ کا سلسلہ جاری ہے،وینا ملک نے کہا کہ اگر پاکستان میں ابھی نندن کے اوپر فلم بنی تو وہ بہت ہٹ ہوگی کیونکہ وہ ایک مزاحیہ فلم ہوگی اگر مجھے ایسی فلم کی آفر آئی تو ضرور کام کروں گی ۔

 

<iframe width=”560″ height=”315″ src=”https://www.youtube.com/embed/aTWuF3d_570″ frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture” allowfullscreen></iframe>

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے شوبز سے کبھی بھی بہت زیادہ دلچسپی نہیں رہی،میں شروع سے میوزک کی طرف آنا چاہتی تھی لیکن ابتداء میں ایسا نہ ہوسکا تاہم اب میں اپنا ایک البم کرنے جارہی ہوں جس کا پہلا گانا کشمیر پر ہوگا جبکہ کچھ گانے پاکستان کیلئے ہونگے اور کچھ اپنے گلوکاری کے لیے رکھوں گی ۔

بھارت کے ناکام خلائی مشن پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں وینا کا کہنا تھا کہ ” چندا نے بھارت کو ماموں بنا دیا “۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ وینا سیاست میں بھی دلچسپی لیتی ہیں وہ سوشل میڈیا پر سیاسی بحث میں عمران خان کی حمایت کرتی نظر آتی ہیں ، وینا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے صرف عمران خان ہی نکال سکتے ہیں جو کام 70 سالوں میں نہیں ہوا وہ انہوں نے کرنا شروع کیا ہے مجھے لگتا ہے 10 سال تک عمران خان ہیں اور اس میں کافی کچھ بہتر ہوجائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت امن پسند لوگ ہیں جیسے آپ عمران خان اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا پوائنٹ آف ویو دیکھیں کہ ہم نے ہمیشہ سے کہتے ہیں کہ امن پسند لوگ ہیں، ہم امن کیلئے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں ، جتنا پیسہ، جتنی جانیں پاکستان نے قربان کی ہیں دنیا کی کسی قوم نے امن کیلئے اتنی قربانی نہیں دی۔

ویڈیو: وینا ملک کی مریم نواز پر تنقید اور تعریف 

منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے کے کیس میں نامزد مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو ٹوئٹر پر اکثر طنز و تقید کا نشانہ بنانے والی وینا کہتی ہیں کہ میں نے انہیں نانی اماں کا لقب دیا، لیکن سیاست سے ہٹ کے ان کی شخصت کو میں پسند کرتی ہوں لیکن میری ان سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے وہ بس ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کردیں تو میری ان سے کوئی لڑائی نہیں ہے ۔

گزشتہ دنوں فردوس جمال اور ماہرہ خان کے درمیان ہونے والے تنازعہ پر اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ اگر کوئی سنیئر کسی جونیئر کیلئے کوئی رائے دیتا ہے اسے اس کا احترام کرنا چاہیئے ، چھوٹی سی انڈسٹری ہے تنقید کو برادشت کریں اور اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں ۔

مزید جانیئے : تنقید کو برادشت، سنیئرز کا احترام کرنا چاہیے، وینا ملک

چند روز قبل اداکارہ نے بریسٹ ٹیومر کی سرجری کروائی ہے جس کے بعد اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں دوران علاج بھی انہوں نے سوشل میڈیا کے زریعے اپنے مداحوں کو باخبر رکھا اور دعا کی درخواست کرتی رہیں ۔

مزید پڑھیے : سرجری کے بعد وینا ملک کی واپسی

تاہم سوشل میڈیا پر متحرک رہنے اور سیاسی و سماجی موضوعات پر بحث کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ سے میرے سارے ٹوئٹس میں خود کرتی ہوں اس سے قبل میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میرے سابقہ شوہر چلارہے تھے ، تاہم میں نے ان سے اپنا ٹوئٹر اور انسٹا گرام اکاؤنٹ واپس لے لیا ہے لیکن فیس بک اکاؤنٹ ابھی ان کے پاس ہے۔

اداکارہ نے اسد بشیر خان خٹک سے 2013 میں شادی کی تھی ، وینا نے بتایا کہ جس دن میری شادی ہوئی اس دن سے میرے اکاونٹ میرے سابقہ شوہر چلارہے تھے 2017 میں ہماری طلاق ہوئی لیکن مولانا طارق جمعیل کے کہنے پر میں نے اسد کو ایک اور موقع دیا اور ان کی وجہ سے اپنے بچوں کو ان کے ساتھ دبئی روانہ کردیا لیکن جب میں اپنے بچوں کو لینے گئی تو انہوں نے بچے دینے سے انکار کرتے ہوئے بلیک میل کرنے لگے اور کہا کہ آپ مجھ سے دوبارہ شادی کریں ۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے قانونی طریقے سے بچے واپس لے لیے تاہم میں بہت خوش ہوں بچے میرے دبئی میں رہتے ہیں اور پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن جاتے جاتے میرے سابقہ شوہر بچوں کے پاسپورٹ چرا کر لے گئے ۔

تاہم بریسٹ سرجری کے بعد اداکارہ پھر سے ریکارڈنگز پر واپس آگئی ہیں وہ ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے ایک ٹیلنٹ ہنٹ رئیلٹی شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Veena malik , Kashmir , maryam nawaz , pakistan , Imran khan , Pakistani Cinema